منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
24 نومبر 2021Mian Ashfaq

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے معاوضے کم کر دیے

مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (269 الفاظ)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کی ڈومیسٹک میچ فیس پالیسی میں تبدیلی کردی گئی۔

جیو نیوزذرائع کے مطابق اب سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچ فیس ہی ملے گی اور اس کی وجہ یہ ہے کہ پی سی بی نے اچانک ہی سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچ کھیلنے پردی جانے والی مراعات کی پالیسی تبدیل کردی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے پالیسی بدلنے پر کھلاڑی تشویش میں مبتلا ہیں، کرکٹرز کا اس حوالے سے کا کہنا ہے کہ پالیسی بتائے بغیر اچانک تبدیل کی گئی ہے۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے تو پیسہ کرکٹرز کے لیے قرار دیا تھا لیکن اب تو کرکٹرز کے ہی پیسے کم کر دیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے جب پی سی بی سے رابطہ کیا گیا تو پتا چلا کہ ہر سطح پر معاوضوں کی تفریق ختم کی گئی ہے اور سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو اب یکساں میچ فیس ملتی ہے، سنیارٹی کے لحاظ سے اب سلیب سسٹم کا نظام لاگو نہیں رہا۔


انٹرنیشنل میچز میں یکساں میچ فیس ہے تو پھر ڈومیسٹک میں بھی یہی لاگو کیا گیا، میچ فیس میں یکسانیت اور تفریق ختم کرنے کے لیے پالیسی کو تبدیل کیا گیا۔


واضح رہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ اور قومی ٹیم میں شامل کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ میں راغب کرنے کیلئے پی سی بی نے چند برس قبل پالیسی بنائی تھی کہ اگر سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں تو انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق میچ کیلئے آدھی فیس ملے گی، یہ عمل گزشتہ ڈومیسٹک سیزن تک جاری رہا۔



متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: