اہم خبریں
27 نومبر 2021Mian Ashfaq
زبان (Language):🇬🇧 Read in English (انگریزی ترجمہ)
طالبہ سے ریپ کرنیوالاسینئر سول جج جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
اشتہار بک کروائیں
مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (211 الفاظ)
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں ریپ کیس میں گرفتار سینیئر سول جج کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ضلع دیر پائین کی پولیس حکام کے مطابق جمعرات کو ایک لڑکی کے ریپ کے الزام میں ایک سینیئر سول جج کو گرفتار کیا گیا تھا، جنھیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ جبکہ پشاور ہائی کورٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہائی کورٹ نے ملزم جج کو ریپ کا الزام لگنے کے بعد معطل کر دیا۔پریس ریلیز کے مطابق ملزم چاہے کوئی بھی ہو اور کسی بھی جرم میں ملوث ہو، اس کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
چترال سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے مبینہ ریپ کا واقعہ تھانہ بلامبٹ کی حدود میں پیش آیا، جہاں کے ایک پولیس اہلکار شہزاد خان نے بتایا کہ ملزم کو گذشتہ رات اس وقت گرفتار کیا گیا جب متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ مثبت آئی۔یف آئی آر کے مطابق متاثرہ طالبہ نے پولیس کو بتایا کہ تین ماہ قبل خود کو سینئر سول جج ظاہر کرنے والے شخص نے ان کی بہن کی نوکری کے عوض 15 لاکھ مالیت کے زیورات لئے تھے تاہم بعد میں انہیں زیورات واپس کرنے کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اشتہار بک کروائیں



