منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
27 نومبر 2021Mian Ashfaq

پی آئی اے کا سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان۔

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (128 الفاظ)

کراچی: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندی ختم کرنے کا معاملہ، پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا، پی آئی اے یکم دسمبر سے سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار 35 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ پروازیں جدہ، مدینہ، ریاض، دمام اور القصیم کیلئے روانہ ہوں گی۔ لاہور، ملتان، اسلام آباد اور پشاور سے پروازیں روانہ ہوں گی۔

پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے بکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 6 ممالک کو براہ راست مملکت میں داخلے کی اجازت دی۔ پاکستان سے جانے والے مسافروں کو سعودی عرب میں 5 دن قرنطینہ کرنا لازمی قرار دیا گیا۔