منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
11 نومبر 2021Mian Ashfaq

بابراعظم نے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتا دیا

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (164 الفاظ)
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ ہونے کو ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا۔
میچ کے اختتام پر بابراعظم نے کہا کہ آسٹریلیا جیسی ٹیم کو چانس دیں گے تو وہ میچ لے لیں گے کچھ غلطیاں ضرور ہوئیں لیکن مجموعی طور پر ٹیم نے اچھا کھیلا۔
انہوں نے کہا کہ میتھیوویڈ کا کیچ ہو جاتا تو صورتحال تبدیل ہو سکتی تھی نتیجہ کچھ اور ہوتا کیونکہ نیا بلے باز آتا تو بہت کچھ الگ ہو سکتا تھا۔
بابراعظم نے کہا کہ ٹیم پر پورا اعتماد ہے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیلے جس کھلاڑی کو جو کام دیا گیا وہ اس نے پورا کیا، پلان پر پورا عمل کیا اتنے بڑے میچ میں کسی بھی وقت ریلکس نہیں ہو سکتے تھے۔
یواے ای میں پاکستان ٹیم کی بھرپور سپورٹ پر شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر کراؤڈ نے زبردست سپورٹ کیا جس پر ان کا شکرگزار ہوں ہم نے بطور ٹیم انجوائے کیا۔