منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اپوزیشن
19 نومبر 2021Mian Ashfaq

حکومت نے نمازِ جمعہ کے وقت سینیٹ میں چوروں کی طرح نیب بل منظور کرایا، شہباز شریف

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (118 الفاظ)

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی بلڈوز کرنےکے بعد نیب سپلیمنٹری بل کی منظوری کھلی بدنیتی ہے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ حکومت نے جمعے کی نماز کے وقت چوروں کی طرح نیب سپلیمنٹری بل دھاندلی سے منظور کرایا، نماز کے وقت کو بھی دھاندلی کیلئے استعمال کیاگیا، یہ ہے جمہوریت اور شفافیت؟

ان کا کہنا تھاکہ سپلیمنٹری ایجنڈا لاکر نیب بل منظور کرانا فسطائی حکومت کا فسطائی اقدام ہے، حکومت کی آمرانہ روش نے پارلیمان کو اکھاڑا بنادیا ہے جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے، یہ قانون سازی نہیں بلکہ پارلیمنٹ، آئین اور عوام سے سنگین مذاق ہے۔