منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
6 نومبر 2021Mian Ashfaq

بارش صرف ایک گاڑی پر، حیرت انگیز

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (164 الفاظ)

"عجائبِ قدرت"

انڈونیشیا سے سامنے آنے والی اس عجیب وغریب ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں میں سے صرف ایک پر ‘بارش’ برس رہی ہے جبکہ باقی ساری خشک کھڑی ہیں۔

ہ واقعی بارش ہے یا پھر مصنوعی طریقے سے گاڑی پر پانی برسایا جارہا اب تک واضح نہیں ہوسکا، اس معمے پر انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات نے بھی وضاحت پیش نہیں کی۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ہوٹل کے باہر گاڑیوں کی پارکنگ کی ویڈیو دیکھ کر مجھے لگا کوئی گاڑی پر پانی کا اسپرے کررہا ہے لیکن اطراف میں نظر دوڑائی تو کوئی بھی نہ تھا۔

متعلقہ اداروں کی جانب سے ویڈیو کی تصدیق نہیں کی گئی جبکہ دیگر ماہرین کا ماننا ہے کہ ایسی بارش ممکن نہیں، برسات بڑے حصے کو گھیرتی ہے۔ماہرین نے کہا کہ چھوٹا کلاؤڈ برسٹ کی صورت میں تھوڑے حصوں پر بارش ہوتی ہے لیکن مذکورہ ویڈیو میں بارش کا دائرہ انتہائی کم ہے لہذا یقین کرنا مشکل ہے۔