منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
انگلینڈ
9 نومبر 2021Mian Ashfaq

انگلینڈ کا دورہ پاکستان، ای سی بی چیف ایگزیکٹو کی لاہور آمد

مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (204 الفاظ)
لاہور: انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیری سن لاہور پہنچ گئے۔
انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیری سن آج دوپہر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کریں گے جس میں انگلینڈ کے آئندہ سال دورہ پاکستان سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ ٹام ہیری سن چیئرمین پی سی بی کو آئندہ برس کے مکمل دورے کی یقین دہانی کرائیں گے جب کہ وہ اس دورے کے بعد آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہوں گے۔
ستمبر میں نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کی جانب سے بھی دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر دونوں بورڈز کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے جس کےباعث ای سی بی کے سربراہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کیلئے پاکستان آئے ہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ پہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کا طے شدہ دورہ منسوخ کیا تھا۔