اہم خبریں
7 نومبر 2021Mian Ashfaq
زبان (Language):🇵🇰 اردو میں پڑھیں
مینار پاکستان واقعہ کی متاثرہ عائشہ اکرم نے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کروا دیا ، ریمبو کے خلاف کتنے ثبوت دیئے ؟ بڑا دعویٰ
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
اشتہار بک کروائیں
مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (194 الفاظ)
لاہور: مینار پاکستان بدسلوکی واقعے کی متاثرہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرام اپنے ساتھی ریمبو کے خلاف ایف آئی اے کو بلیک میلنگ کے ٹھوس شواہد پیش نہ کرسکیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مینار پاکستان جنسی ہراسانی واقعے کی کردار ٹک ٹاکر عائشہ اکرام نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔ جس میں عائشہ اکرام نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کا ذمہ دار ریمبو کو قرار دیا ہے، اس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھے بلیک میل کیا، خان بابا واہ کینٹ کا رہائشی ہے ، ملزم ریمبو نے مجھ سے بلیک میلنگ کے ذریعے دس لاکھ روپے لیے ۔عائشہ کی جانب سے ایک ماہ قبل ریمبو کے خلاف درخواست دی تھی ۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم سرکل نے ٹک ٹاکر کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم عائشہ اکرام کی جانب سے ایف آئی اے کو بلیک میلنگ کے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے اور نہ ہی دس لاکھ روپے سے متعلق کوئی ثبوت دیا گیا ہے ۔
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اشتہار بک کروائیں



