منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
22 دسمبر 2021Mian Ashfaq

مہنگی ترین طلاق، عرب شہزادے کو 1 کھرب 31 ارب روپے ہرجانہ کا حکم

مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (197 الفاظ)

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کو برطانیہ کی مہنگی ترین طلاق میں سابق اہلیہ کو 55 کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی کارروائی کے دوران شہزادی حیا کو سیکیورٹی ٹیم کی جانب سے بلیک میل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، انہوں نے برطانوی باڈی گارڈ کے ساتھ تعلقات پر ٹیم کو خاموش رہنے کیلئے 7 ملین پاؤنڈ (تقریباً ایک کروڑ 64 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے) ادا کئے۔

برطانوی عدالت کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے 72 سالہ شیخ محمد بن راشد المکتوم جو 10 ارب پاؤنڈ اثاثوں کے مالک ہیں، جنہیں47 سالہ سابقہ بیوی کو سیکیورٹی، مینٹیننس اور بچوں کے تعلیمی اخراجات کی مد میں ریکارڈ 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

باوجود اس کے شہزادی کیلئے خاص طور پر کوئی رقم نہیں دی گئی تاہم شیخ کو ان کے سیکیورٹی اخراجات کیلئے رقم ادا کرنے پڑے گی۔کارروائی کے دوران عدالت کو پتہ چلا تھا کہ دبئی کے حکمران نے شہزادی، ان کے وکیل اور سیکیورٹی ٹیم کے فون ہیک کرائے۔ تاہم شیخ نے الزامات کی مسلسل تردید کی۔