منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
بین الاقوامی
9 دسمبر 2021Mian Ashfaq

سعودی عرب: خوبصورتی کیلئے سرجری کروانے پر 40 اونٹ مقابلہ حسن سے باہر

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (159 الفاظ)

سعودی عرب میں منعقد کیے گئے اونٹوں کے سالانہ مقابلہ حسن سے 40 اونٹوں کو  آرٹیفیشل خوبصورتی کے باعث مقابلے سے باہر کر دیا گیا۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیسٹیول میں مدعو کیے جانے والے مہمانوں نے بتایا کہ اونٹوں کے مالکان نے ان کے چہرے کی جھریاں دور کرنے کے لیے بوٹوکس کے انجیکشن لگوائے ہیں، اس کے علاوہ اونٹوں کی دوسری سرجریز بھی کروائی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق اونٹوں کے چہروں پر فیس لفٹر کا بھی استعمال کیا گیا جس کے باعث مقابلے سے 40 سے زائد اونٹوں کو نااہل قرار دیا گیا۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ سعودی حکومت نے اونٹوں کو دلکش بنانے کے لیے مصنوعی چیزیں استعمال کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ اونٹوں کے مقابلہ حسن میں ان کی گردن، کوہان، سر اور قد کاٹھ وغیرہ دیکھا جاتا ہے اور سالانہ مقابلہ حسن جیتنے والے اونٹ کو 66 ملین ڈالرکا انعام دیا جاتا ہے۔


متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: