اہم خبریں
30 دسمبر 2021Mian Ashfaq
زبان (Language):🇬🇧 Read in English (انگریزی ترجمہ)
وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
اشتہار بک کروائیں
مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (196 الفاظ)
ویب ڈیسک : وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی، وزیراعظم کی سربراہی میں منی بجٹ کے حوالے سے کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کابینہ کو فنانس بل کے حوالے سے بریفنگ کی۔
وفاقی کابینہ نے سفارشات کے ساتھ منی بجٹ کی منظوری دے دی جس کی تصدیق وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جانب سے کی گئی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی جسے اب قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی ہے، اب یہ بل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔ https://t.co/S5skxZfxQf
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 30, 2021
کابینہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین نے وزرا ، مشیران اور معاونین خصوصی کو منی بجٹ کے خد و خال کے حوالے سے بریفنگ دی ہے۔ اس موقع پر شوکت ترین نے کابینہ میں شامل اتحادی جماعتوں کے وزرا کے تحفظات کو دور کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔
واضح رہےکہ اپوزیشن نے ایوان میں منی بجٹ پیش کیے جانے کے موقع پر حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اشتہار بک کروائیں



