منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
9 دسمبر 2021Mian Ashfaq

سینیٹ کی خالی نشست پر شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج، کیا موقف اختیار کیا گیا ؟ جانئے

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (134 الفاظ)

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کاغذات نامزدگی عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار امیر زادہ کی جانب سے چیلنج کیے گئے ہیں۔اے این پی کے امید وار امیر زادہ نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ شوکت ترین مردان کے رہائشی نہیں ہیں اور نہ ہی الیکٹورل رول میں رجسٹرڈ ہیں جب کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ جو الیکٹورل رول جمع ہے وہ بھی سرٹیفائیڈ نہیں ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شوکت ترین مردان کے ووٹر ہی نہیں تو کیسے اس حلقے سے سینیٹ کے سیٹ پر الیکشن لڑسکتے ہیں لہٰذا  شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کے لیے ایوب آفریدی سے استعفیٰ لیا۔


متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: