منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
15 دسمبر 2021Mian Ashfaq

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (198 الفاظ)

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے82 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 137روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 109 روپے53 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

وزرات خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 107 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق خوشخبری سنانے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انڈسٹری ذرائع نے اگلے 15 دن کیلئے پیٹرول فی لیٹر 11 روپے کم ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔