منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
3 دسمبر 2021Mian Ashfaq

منی بجٹ ، ٹیکس چھوٹ اور رعایت ختم کرنے کا فیصلہ ، گاڑیاں کتنی مہنگی ہو جائیں گی ؟ بڑی خبر

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (163 الفاظ)

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) منی بجٹ کی باز گشت نے شہریوں کو پریشان کر کے رکھا ہواہے کیونکہ نئی عائد ہونے والے ٹیکسز سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافے کا امکان ظاہرکیا جا رہاہے ، منی بجٹ میں حکومت ٹیکس چھوٹ ، رعایت اور مراعات ختم کرنے جارہی ہے ، آئی ایم ایف کی شرط پر 360 ارب روپے کی ٹیکس وصولی ہو گی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ منی بجٹ میں ٹیکس چھوٹ ورعایت اورمراعات ختم کی جارہی ہیں، منی بجٹ میں گاڑیاں مزید مہنگی کرنے کی تجویز آئی ہے ، چھوٹی گاڑیوں پرسیلزٹیکس کی چھوٹ ختم ہوسکتی ہے، منی بجٹ میں 1000 سی سی تک گاڑیوں پرٹیکس کی رعایت ختم ہونے سے گاڑیاں مزید 5 فیصد مہنگی ہونے کا امکا ن ہے ، چھوٹی گاڑیوں پرسیلزٹیکس 12 سے بڑھا کر 17 فیصد کرنے کی تجویزہے جبکہ امپورٹڈ 2000 سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے ۔