منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
14 دسمبر 2021Mian Ashfaq

سکولوں میں چھٹیاں ہوں گی یا نہیں؟ اہم فیصلہ آج متوقع

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (109 الفاظ)

ویب ڈیسک : بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس آج شام ساڑھے5 بجے ہوگی،اجلاس میں بچوں کی ویکسی نیشن سمیت سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی غور ہوگا۔

بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس آج شام ساڑھے5 بجے ہوگی۔اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس اور راجہ یاسر ہمایوں ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔اجلاس میں بچوں کی ویکسی نیشن سمیت سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی غور ہوگا۔سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔


متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: