منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
دلچسپ و عجیب
5 دسمبر 2021Mian Ashfaq

ویڈیو: ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہ

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (167 الفاظ)

سڑک کنارے خراب گاڑی یا منی ٹرکس کو لوگوں کی جانب سے دھکا لگاتے تو آپ نے دیکھا ہوگا لیکن کسی طیارے کو دھکا لگانا کافی عجیب سی بات لگتی ہے۔

ایسا ایک حقیقی واقعہ نیپال کے بجورا ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں رن وے پر لینڈنگ کے وقت طیارے کا ٹائر پھٹ گیا، ٹائر پھٹنے سے جہاز رن وے کے بیچ و بیچ کھڑا ہوگیا جس پر مسافروں نے جہاز سے اترنے اور اسے دھکیل کر ایک طرف کرنے کا فیصلہ کیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایک مسافر نے بتایا کہ طیارے کا کپتان فکرمند دکھائی دے رہا تھا، ائیرپورٹ انتظامیہ سے رابطہ کیا لیکن کوئی جواب نہ ملا جس پر ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت جہاز کو دھکا لگا کر سائیڈ پر کرنے کا فیصلہ کیا۔

منفرد واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی تو صارفین کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔ ویڈیو کو چند ہی گھنٹوں میں کئی لاکھ صارفین نے دیکھا جب کہ اس پر دلچسپ تبصرے بھی پیش کیے۔


متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: