منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اسلام آباد
4 دسمبر 2021Mian Ashfaq

پاکستان کو سعودی عرب سے کتنے ارب ڈالر موصول ہو گئے ؟ مشیر خزانہ شوکت ترین نے خوشخبری سنا دی

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (104 الفاظ)
اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کو سعودی عرب سے تین ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ کا کہناتھا کہ سٹیٹ بینک کو تین ارب ڈالر کے سعودی ڈیپازٹس موصول ہو گئے ہیں جس پر ہم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مشکور ہیں ۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے تین ارب ڈالر پاکستان کے سٹیٹ بینک میں رکھنے کا وعدہ کیا تھا جو کہ ایک سال کیلئے جمع رہیں گے اور پاکستان اس رقم پر سعودی عرب کو سالانہ چار فیصد منافع ادا کرے گا ۔