منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اومی کرون
3 دسمبر 2021Mian Ashfaq

اومی کرون کا خدشہ ، سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (121 الفاظ)

کراچی (ویب ڈیسک )حکومت سندھ نے کورونا کی اومی کرون قسم کے خلاف اقدامات کرتے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے میں جنوبی افریقا سے آنے والے تمام مسافروں کے ٹیسٹ کرنےکا فیصلہ کر لیا۔اس سلسلے میں محکمہ صحت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)سے مسافروں کی تفصیلات دینے کی درخواست کردی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق تمام مسافر اور ان کے رابطے میں آنے والوں کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے، ٹیسٹ مثبت آنے پرنمونوں کی تفصیلی جانچ کی جائےگی۔اومی کرون کی تصدیق کے لیے نمونوں کی جینیاتی لیب میں جانچ کی جائےگی جس سے اومی کرون قسم کی تصدیق ہوسکے گی۔ اس سلسلے میں جامعہ کراچی، ڈاوجھا اور سٹیڈیم روڈ پر واقع ہسپتال میں سکینگ مشین پہلے ہی موجود ہے۔