اسلام آباد
4 جنوری 2022Mian Ashfaq
زبان (Language):🇵🇰 اردو میں پڑھیں
خواجہ آصف کیخلاف 10ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم سے جواب طلب کرلیا
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
اشتہار بک کروائیں
مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (202 الفاظ)
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کیخلاف 10ارب ہرجانے کے کیس میں ٹرائل کورٹ کو کارروائی آگئے بڑھانے سے روک دیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیر اعظم کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ ہتک عزت کا یہ کیس کب سے زیر التوا ہے ، وکیل خواجہ آصف نے عدالت کو بتایا کہ یہ کیس سال 2012 سے چل رہا ہے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہتک عزت کا کیس تو دو ماہ میں نمٹ جانا چاہئے ؟۔ وکیل خواجہ آصف نے عدالت کو بتایا کہ سوالات سال 2021 میں وضع کئے گئے ہیں ۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کیس میں اس التوا کا ذمہ دار کون ہے ، آپ کے مطابق عمران خان کی جانب سے التوا ہوا ہے ؟۔ خواجہ آصف کے وکیل نے جواب دیا کہ فریقین کی جانب سے التوا لیا گیا تھا۔
عدالت نے ٹرائل کورٹ کو کارروائی آگے بڑھانے سے روکتے ہوئے وزیر اعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اشتہار بک کروائیں


