اموات
9 جنوری 2022Mian Ashfaq
زبان (Language):🇵🇰 اردو میں پڑھیں
مری میں منافع خور ایک انڈہ 500 روپے کا اور کمرے کے 50 ہزار طلب کر رہے تھے
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
اشتہار بک کروائیں
مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (286 الفاظ)
کراچی: سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں انکشاف نے کیا ہے کہ مری میں برفباری میں پھنسے سیاحوں سے مقامی لوگوں نے اشیائے خورونوش اور ہوٹل کے کرائے کی مد میں بھاری رقم کا مطالبہ کیا۔
مری میں برفباری میں پھنسے سیاحوں کی بروقت مدد نہ پہنچنے پر ہونے والی ہلاکتوں کے باعث پوری قوم غم زدہ ہے۔ تاہم سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک سیاح کی گفتگو شیئر کی ہے جس میں اس نے مری کے مقامی لوگوں کو منافق قرار دیتے ہوئے مقامی لوگوں کی جانب سے سیاحوں سے بھاری رقم لیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
رابی پیرزادہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر برف میں پھنسی ایک بس کی تصویر شیئر کرتے ہوئےلکھا ’’یہ تصویر میں نے خود کھینچی تھی۔ اور جو کچھ نیچے کسی بھائی نے لکھا ہے وہ حرف بہ حرف سچ ہے۔
دو رات پہلے مری میں برف میں پھنسے ہوئے خاندانوں کو اہلیان مری پانچ سو روپے کا ایک انڈہ فروخت کر رہے تھے، ہوٹل کمرے کا کرایہ تیس ہزار سے پچاس ہزار مانگ رہے تھے اور پانی کی بوتل پانچ سو کی بیچ رہے تھے۔
چھوٹی گاڑی کو دھکا لگانے کا تین ہزار اور بڑی گاڑی کو دھکا لگانے کا پانچ ہزار لے رہے تھے۔ آج سارے مددگار بنے ہوئے ہیں ہوٹل مالکان بھی نیک بن گئے۔ منافق قوم۔ ایک سیاح کی گفتگو‘‘۔
واضح رہے کہ سیاحتی مقام مری میں سیر کے لیے جانے والے افراد شدید; برفباری میں پھنس گئے تھے۔ وقت پر مدد نہ ملنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حکومت پنجاب نے سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اشتہار بک کروائیں



