منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
شوبز
10 جنوری 2022Mian Ashfaq

دی کراؤن: ہمایوں سعید ڈاکٹر حسنات کے کردار کیلئے منتخب

مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (249 الفاظ)
ویب ڈیسک : معروف اداکار ہمایوں سعید سے متعلق نیٹ فلیکس کے شو '' دی کراؤن'' کا حصہ ہوں گے ۔ پانچویں سیزن میں ڈاکٹر حسنات احمد کا کردارادا کریں گے۔


گزشتہ ایک ہفتے سے سوشل میڈیا پر یہ افواہ گرم تھی کہ اداکار فواد خان، ’دی کراؤن‘ میں شہزادی ڈیانا کے مقابل ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کریں گے۔ تاہم گزشتہ روز فلمساز حسن زیدی نے ٹوئٹ کی کہ ہمایوں سعید نیٹ فلکس کے شو ’دی کراؤن‘ میں اداکاری کریں گے، وہ ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کریں گے جو لیڈی ڈیانا کے قریبی دوست تھے۔
تاہم نیٹ فلکس یا ہمایوں سعید کی جانب سے تاحال ان اطلاعات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی البتہ ورائٹی کی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ ہمایوں سعید ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن کا حصہ بن گئے ہیں۔ہمایوں سعید وہ پہلے پاکستانی اداکار ہوں گے جو نیٹ فلکس کی کسی بھی سیریز میں کام کریں گے۔ برطانوی شاہی خاندان کے تاریخی واقعات پر مبنی سیریز ’دی کراؤن‘ کا پانچواں سیزن سال 2022 میں پیش ہونے کا امکان ہے۔
ابتدائی 4 سیزن میں ایما کورن نے شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کیا تھا اور کافی پذیرائی حاصل کی تھی لیکن پانچویں سیزن میں پرنسز آف ویلز شہزادی ڈیانا کا کردار آسٹریلوی اداکارہ الزبتھ ڈیبیکی ادا کریں گی ۔ پانچویں سیزن میں ممکنہ طور پر شہزادی ڈیانا کے ہارٹ سرجن ڈاکٹرحسنات احمد کے ساتھ افئیر اور ان کی پیرس میں ٹریفک حادثے میں موت کے افسوسناک واقعے کو دکھایا جائےگا۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: