منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
15 جنوری 2022Mian Ashfaq

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (137 الفاظ)

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3،3 روپے فی لیٹر کا; اضافہ کیا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 144 روپے 62 پیسے مقرر کردی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 116 روپے 48 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ،جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 114 روپے 54 پیسے مقرر کی گئی ۔