منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
19 جنوری 2022Mian Ashfaq

پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (123 الفاظ)
لاہور ( ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 15 مئی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے پلان مرتب کرلیا ہے، پنجاب میں 15 مئی کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ نئی لوکل حکومت کو مقامی حکومتوں کا با اختیار نظام دیں ، اس سے قبل کسی حکومت نے بلدیاتی اداروں کاکام نہیں کرنے دیا ، ادارے بے اختیار تھے ، ارکان اسمبلی اور وزراء وہ کام کرتے تھے جو بلدیاتی اداروں کا تھا ، وہ کبھی فنڈز تو کبھی ٹھیکیداروں کے پیچھے ہوتے تھے ۔