منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
12 جنوری 2022Mian Ashfaq

لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان گرفتار

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (172 الفاظ)
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے دونوں شوٹرز کو گرفتار کرلیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رات گئے سی آئی اے پولیس نے 10 مختلف مقامات پر چھاپے مارے، ملزمان کو شاہدرہ کے علاقے سے خفیہ آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ کل صبح ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 31 دسمبر کو بلال یاسین پر موہنی روڈ پر 2 موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ خیال رہے کہ ایک تقریباً ایک ہفتے قبل پنجاب پولیس نے کہا تھا کہ رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کا جائے وقوع سے فرار ہونے تک کا ڈیجیٹل میپ تیار کر لیا گیا ہے۔
کی 16 ٹیمیں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تشکیل دیں تھیں۔