منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
بین الاقوامی
18 جنوری 2022Mian Ashfaq

عمران خان نے سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری کے اہل خانہ کو امداد بھجوانے پر تاجروں کیلئے پیغام جاری کر دیا

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (107 الفاظ)
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکن شہری پریانتھاکمارا کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں 1 لاکھ ڈالرز منتقل کرنے پر میں سیالکوٹ کی تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری کے اہل خانہ کیلئے امدادی رقم بھیجنے پر تاجر برادی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پیغام جاری کیا جس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پریانتھاکمارا کی بیوہ کو ماہانہ تنخواہ کی مد میں 2 ہزار ڈالرز بھجوانے اور 10 برس تک یہ سلسلہ جاری رکھنے کے فیصلے پر راجکو انڈسٹریز بھی تحسین کی مستحق ہے۔