منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
فائرنگ
17 جنوری 2022Mian Ashfaq

فیصل آباد: گھر سے نکالنے پر بیٹے نے دوست کے ساتھ ملکر باپ قتل کردیا

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (168 الفاظ)
فیصل آباد: گھر سے نکالنے کی رنجش پر بیٹے نے دوست کیساتھ ملکر باپ کو قتل کر دیا جب کہ دوسرے بیٹے نے وقوعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔
ملت ٹاؤن کے علاقہ چک نمبر198رب منیانوالہ کے رہائشی محمد اشرف نے کام کاج نہ کرنے پر چھوٹے بیٹے بلال کو گھر سے نکال دیا تھا محمد اشرف دن کو مستری کا کام اور رات کو انڈے فروخت کرکے گزربسر کرتا تھا، وہ گزشتہ شام انڈے فروخت کرنے کے بعد گھر کے دروازے پر پہنچا تو بلال نے اپنے دوست رمضان عرف جانی کیساتھ ملکر اپنے باپ کو پسٹل سے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کے بعد مقتول کے بیٹے علی اصغر نے معاملہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی، لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج سے حقیقت سامنے آگئی۔ بعد ازاں ملت ٹاؤن پولیس نے علی اصغر کے بیان پر بلال اور اس کے دوست رمضان عرف جانی کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: