اہم خبریں
4 جنوری 2022Mian Ashfaq
زبان (Language):🇬🇧 Read in English (انگریزی ترجمہ)
وفاقی وزرا کا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی بھی فارن فنڈنگ رپورٹ جاری کرنےکا مطالبہ
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
اشتہار بک کروائیں
مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (209 الفاظ)
وفاقی وزرا نے مطالبہ کیا ہےکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی بھی فارن فنڈنگ رپورٹ جاری کی جائے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نےکہا ہےکہ الزامات تو بہت بڑے لگتے رہے ہیں، بے نظير ماضی میں نواز شریف پر اسامہ بن لادن سے امداد لینے کا الزام لگاتی رہی ہیں ، جب فنڈنگ کی رپورٹ قوم کے سامنے آئے گی تو سب کو پتہ چل جائے گا کہ تحریک انصاف نے سب سے زيادہ شفاف طریقے سے پیسا اکٹھا کیا۔
وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہےکہ الیکشن کمیشن کھلی عدالت میں کیس چلائے ہمیں اعتراض نہیں، سپریم کورٹ کےفیصلے پر الیکشن کمیشن کو تمام جماعتوں کی جانچ پڑتال کرنی ہے۔
فرخ حبیب نےکہا کہ 45کروڑ روپےکے فنڈز کا مسلم لیگ ن نے نہیں بتایا، مسلم لیگ ن نے 9 اکاؤنٹس کو خفیہ رکھا ہوا تھا، پیپلز پارٹی نے بھی 2013 میں 9، 2014 میں 11 اور 2015 میں 11 اکاؤنٹس کو چھپایا، پیپلز پارٹی کے 35کروڑ روپےکی فنڈنگ پرکوئی تفصیلات موجود نہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے حقائق سامنے رکھے، نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس بھی سامنے رکھے جائیں، تاکہ عوام کو اندازہ ہوسکےکہ کون سی پارٹی کیسےفنڈنگ کر رہی ہے۔
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اشتہار بک کروائیں



