منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
5 جنوری 2022Mian Ashfaq

پرائیویٹ سکول مالکان کیلئے اہم خبر

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (108 الفاظ)

لاہور سمیت پنجاب بھر کےکے 9 ہزار سے زائد پرائیوٹ سکولوں کی آن لائن تجدید کا معاملے پر 31 دسمبر کو تمام نجی سکولوں کی رجسٹریشن ختم ہوگئی ہے۔ یکم جنوری سے تمام نجی سکولوں کو لائسنس رینیو کرانا ہوگا۔ یکم جنوری سے تمام نجی سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے تجدید کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔سکول مالکان اپنا سابقہ لائسنس، فٹنس بلڈنگ سرٹیفکیٹ اور اساتذہ کا ریکارڈ اپ لوڈ کرنا ہوگا۔

سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی متعلقہ سکولوں کو اپلائی کے بعد نیا سرٹیفکیٹ جاری کریں گے۔ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق لائسنس کی تجدید نہ کروانے والے سکولوں کیخلاف کارروائی یا بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔