منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
3 جنوری 2022Mian Ashfaq

نسوارکو منشیات میں شامل کر لیا گیا - نسوار برآمد ہونے پر سزا دی جائے گی

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (79 الفاظ)

کراچی: نسوارکے ساتھ عرب ممالک کا سفرجرم قراردے دیا گیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے مطابق مشرق وسطٰی میں نسوارکومنشیات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

نسوارکے ساتھ عرب ممالک کا فضائی سفرجرم ہوگا۔ کسی بھی مسافرسےنسواربرآمد ہوئی تو وہاں کے قانون کے مطابق سزا دی جائیگی۔

اے این ایف نے پاکستانی مسافروں کوعرب ممالک نسوارنہ لے کرجانے کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں اے این ایف کی جانب سے ائیرپورٹس پربینرز بھی آویزاں کردئیے گئے ہیں۔