منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
7 فروری 2022Mian Ashfaq

پی ایس ایل میچز میں 100 فیصد شائقین کو شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ

پی ایس ایل میچز میں 100 فیصد شائقین کو شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ
مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (213 الفاظ)
اسلام آباد: این سی او سی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز میں 100 فیصد شائقین کو شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، 15 فروری تک 50 فیصد اور 16 فروری سے 100 شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاق وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز میں مکمل شائقین کو شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ 15 فروری تک مکمل ویکسی نیشن شدہ افراد کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی جب کہ 16 فروری کے بعد اسٹیڈیم میں 100 فیصد شائقین کی اجازت ہوگی۔
فیصلہ کیا گیا کہ شائقین کے اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے ویکسی نیشن لازمی ہوگی تاہم 12 سال سے کم عمر بچوں کو بغیر ویکسین لگوائے بھی اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی نے پاکستانی ہوائی اڈوں پر آمد پر اندرون ملک مسافروں کے لیے ریپڈ ٹیسٹ 8 فروری سے ختم کرنے کا اعلان کیا تاہم یہ ٹیسٹ بیرونی ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والوں اور لینڈ بارڈر ٹرمینلز سے آنے والے ویکسین نہ ہونے والے افراد کے لیے جاری رہے گا۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: