منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
2 فروری 2022Mian Ashfaq

آئی فون 11،7، 12 پرو پر درآمدی ڈیوٹی بڑھا دیے گئے

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (163 الفاظ)
استعمال شدہ درآمدی سمارٹ فون پر بھاری ڈیوٹیز کا نفاذ ہونے سے تاجران کے کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گے ،آئی فون 7 سے آئی فون 12 پرو پر درآمدی ڈیوٹی 20 سے بالترتیب 46 ہزار روپے تک بڑھ گیئں،تاجران بلبلا اٹھے ،کاروبار بند ہوجائے گا۔
استعمال شدہ درآمدی سمارٹ فون پر بھاری ڈیوٹیز کا نفاذ ہونے سےکاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گے۔آئی فون 7 پر درآمدی ڈیوٹی 20ہزار بڑھ کر36000 روپے پر پہنچ گئی،آئی فون 11 پر درآمدی ڈیوٹی 24ہزار بڑھکر 70ہزار ہوگی ہے اسی طرح آئی فون 12 پرو درآمدی ڈیوٹی 40 ہزار بڑھ کر 86 ہزار تک پہنچ گی ۔
صدر آل پاکستان موبائل فون ایسوسی ایشن بابر محمود کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں تاجروں نے کہا کہ درآمدی استعمال شدہ سمارٹ فون کے تاجران کے کاروبار بند ہوجایئں گے۔ بابر محمود کا ڈیوٹیز میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اتنی ہیوی ڈیوٹیز سے کاروبار بند یا اسمگلنگ کو فروغ ملے گا۔