منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
8 فروری 2022Mian Ashfaq

کورونا ایک دن میں مزید 37 جانیں لے گیا، 2799 نئے کیسز رپورٹ

کورونا ایک دن میں مزید 37 جانیں لے گیا، 2799 نئے کیسز رپورٹ
مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (120 الفاظ)

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 37 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 52 ہزار327 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2799 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 37 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1668 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔



متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: