منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
10 فروری 2022Mian Ashfaq

انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے حریم شاہ کو نوٹس جاری کر دیا

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (148 الفاظ)

سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کا عمل شروع،ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ایف آئی اے کے بعد ایف بی آر کے ریڈار پر آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے فضہ حسین المعروف حریم شاہ کو نوٹس بھیج کرطلب کرلیا۔انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے حریم شاہ کو 17فروری کو ذاتی حثییت میں طلب کیا۔انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن نے حریم شاہ کو 17فروری کو صبح ساڑھے 11بجے اپنے دفتر میں بلایا۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق انٹیلی جینس ان لینڈ ریونیو نے عدم پیشی کی صورت میں حریم شاہ کو وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا بھی عندیہ دےدیا۔انٹیلی جینس نے حریم شاہ کو عدم تعاون پر اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کرنے کا کہا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو سہیل عباس نے حریم شاہ کو نوٹس جاری کیا۔