منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
امریکہ
12 فروری 2022Mian Ashfaq

روس اگلے ہفتے یوکرائن پر حملہ کردے گا، کتنے روز کی فضائی بمباری کے بعد زمینی فوج آگے بڑھے گی؟ جوبائیڈن نے اتحادیوں کو پیغام دے دیا

مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (203 الفاظ)
واشنگٹن ( آن لائن) امریکہ کا کہنا ہے کہ مہینوں کی تیاری کے بعد اسے یقین ہے کہ روس اگلے ہفتے یوکرائن پر حملہ کردے گا۔یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر جوبائیڈن نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سمیت دنیا کے کئی ملکوں کے سربراہان کو اس معاملے پر بریفنگ دی۔
ڈیلی; میل کے مطابق جیسے ہی سربراہان کا ورچوئل اجلاس ختم ہوا تو اس سے یہ تاثر ابھرا کہ مغربی قوتیں سمجھتی ہیں کہ اگلے ہفتے روس یوکرائن پر حملہ کردے گا۔ روس اپنے حملے کا آغاز فضائی بمباری اور الیکٹرانک وار فیئر سے کرے گا، دو روز تک بمباری کے بعد روس کی زمینی فوج یوکرائن کی سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہوجائے گی ، روسی فوج کا مقصد یوکرائن میں حکومت کی تبدیلی ہوگا۔
مغربی ملکوں کے سربراہوں کے اس اہم ترین اجلاس کے بعد برطانیہ اور امریکہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر یوکرائن سے نکل جائیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ انہیں روس سے بڑے خطرناک اشارے ملے ہیں، اس وقت صورتحال یہ بن چکی ہے کہ کسی بھی وقت یوکرائن پر حملہ کیا جاسکتا ہے۔