بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر سیزفائر کا دعویٰ گمراہ کن ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آرجنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر طاقت کی بنیاد پر جنگ بندی سے متعلق بیان گمراہ کن ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرجنرل بابر افتخار نے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا یہ کہنا کہ ایل اوسی پرجنگ بندی کا سبب بھارت کے مضبوط پوزیشن سے مذاکرات ہیں ، ایک گمراہ کن بیان ہے۔
Indian COAS claiming LOC ceasefire holding because they negotiated from position of strength,is clearly misleading. It was agreed only due to Pak’s concerns 4 safety of ppl of Kashmir living on both sides of LOC. No side should misconstrue it as their strength or other’s weakness
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 4, 2022
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ایل اوسی کے دونوں جانب رہنے والے کشمیریوں کی حفاظت کے پیش نظرجنگ بندی پراتفاق کیا گیا۔ کوئی اسے اپنی طاقت یا دوسرے کی کمزوری نہ سمجھے۔
واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے کہا ہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی اس لیے قائم ہے کیونکہ بھارت نے مضبوط پوزیشن سے مذاکرات کیے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں



