منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اپوزیشن
12 فروری 2022Mian Ashfaq

احتجاج اپوزیشن کا حق مگر قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ، پنجاب حکومت نے واضح کر دیا

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (162 الفاظ)
اسلام آباد ( آن لائن ) پنجاب حکومت نے واضح کر دیا کہ اپوزیشن احتجاج کرنا چاہتی ہے تو کرے ، یہ سب کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ اپوزیشن صرف ونڈو شاپنگ کے لئے نکلی ہے اور امید کر رہی ہے کہ شاید کہیں سے بکاؤ مال مل جائے، اپوزیشن کے یہ سٹیج ڈرامے کامیاب نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل ترجمان پنجاب حکومت نجی ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے قومی صحت کارڈ کے حوالے سے سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہآج تک پنجاب کے20 لاکھ افراد قومی صحت کارڈز سے فائدہ اٹھا چکے ہیں جن میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے ڈائیلسز کرائے ہیں ، 22 فروری کے بعد گوجرانوالہ، سرگودھا اور ملتان میں بھی صحت کارڈ کا اجرا کر دیا جائے گا۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ہم عوام کو پاکستان سپر لیگ دکھا رہے ہیں ۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: