منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اسلام آباد
11 فروری 2022Mian Ashfaq

اسلام آباد میں افغان خاتون کے ریپ کے الزام میں چینی شہری گرفتار

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (143 الفاظ)
اسلام آباد میں پولیس نے افغان خاتون سے زیادتی کرنے والے چینی شہری کو گرفتار کر کے تلاشی پر گھر سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔


تھانہ کوہسار میں درج کیے گئے دو الگ الگ مقدمات کے مطابق شہر کے سیکٹر ایف ایٹ کی رہائشی افغان خاتون ع نے پولیس کو بتایا کہ ایف سیون میں چینی شہری کے امپورٹ ایکسپورٹ کے دفتر میں ملازمت کے دوران اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد مبینہ زیادتی کرنے والے چینی شہری کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اپنے گھر میں موجود اسلحے کے بارے میں بھی بتایا۔

‏پولیس نے ملزم کو ساتھ کے کر اس کے گھر کی تلاشی لی تو تین عدد رائفلیں اور ایمونیشن ملا جن کا لائسنس نہیں تھا۔

پولس نے دو الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے۔