اہم خبریں
9 فروری 2022Mian Ashfaq
زبان (Language):🇵🇰 اردو میں پڑھیں
حاملہ خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کا واقعہ ، دراصل ایسا کیوں کیا گیا ؟ تہلکہ خیز انکشاف
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
اشتہار بک کروائیں
مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (256 الفاظ)
پشاور میں ایک انتہائی ہولنکا واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس نے پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیاہے ، ایک خاتون لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچی جس کے سر میں کیل ٹھکی ہوئی تھی جس نے ڈاکٹروں سمیت ہر کسی کو پریشان کر دیا ۔
معاملہ سامنے آنے پر تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں اور خاتون کا بھی سراغ لگایا جارہاہے ، معلوم ہواہے کہ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں خاتون کے سر سے کیل نکال دی گئی تھی جس کے بعد اسے ڈسچارج کر دیا گیا ، تاہم ہسپتال کے کھاتے میں اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے ۔
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جعلی عامل کے کہنے پر بیٹے کی خواہش میں حاملہ خاتون نے سر میں کیل ٹھکوائی، جو لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں سرجری کرتے ہوئے نکال دی گئی ، ;ڈاکٹر حیدر کا کہنا تھا کہ خاتون حاملہ تھی، جس نے بتایا کہ اسے بیٹے کی خواہش تھی، عامل نے اسے سر میں کیل ٹھوکنے کا کہا تھا۔ڈاکٹر کو خاتون نے یہ بھی بتایا کہ اس کے شوہر کو بیٹیاں پسند نہیں ہیں۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق چند روز قبل خاتون کو ہسپتال لایا گیا تھا خاتون کے سر میں کیل دھنسی ہوئی تھی، جسے ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے نکال کر مریضہ کوہسپتال سے ڈسچارج کردیا۔دوسری جانب سی سی پی او پشاور عباس احسن نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی عتیق شاہ کو خاتون اور جعلی عامل کا سراغ لگانے کی ہدایت کی ہے ۔
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اشتہار بک کروائیں



