اہم خبریں
23 اگست 2022Mian Ashfaq
زبان (Language):🇬🇧 Read in English (انگریزی ترجمہ)
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 24 رکنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی تشکیل

- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
اشتہار بک کروائیں
مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (335 الفاظ)
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر 24 رکنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ، کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر راجہ بشارت جبکہ وائس چیئرمین چیف سیکرٹری پنجاب ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارت کمیٹی تشکیل دی جس میں 24 ارکان شامل ہیں ، دیگر ارکان میں صوبائی وز یر خزانہ محسن خان لغاری، صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات علی افضل ساہی، صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی ، صوبائی وزیر مال نوابزادہ منصور احمد خان ، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹریز خزانہ، منصوبہ بندی و ترقیات، تعمیرات و مواصلات،آبپاشی، زراعت، اطلاعات، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ، لائیوسٹاک، لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ، ڈی جی پی ڈی ایم اے، ڈائریکٹر سول ڈیفنس، ڈی جی ریسکیو1122اور فور کور ہیڈکوارٹر انجینئرنگ کے نمائندے شامل ہیں ۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی کسی بھی ناگہانی آفت کے حوالے سے پیشگی پلان مرتب کرے گی، کمیٹی زلزلے، سیلاب یا کسی اور ناگہانی صورتحال کے حوالے سے احتیاطی اقدامات تجویز کرے گی،کمیٹی پیشگی وارننگ، ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کرے گی جبکہ کسی بھی آفت کے متاثرین کو ریلیف کی فراہمی اور مالی امداد دینے کیلئے قوانین، رولز اور دیگر امور کا جائزہ لے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے بروقت اقدامات کیے ہیں،
سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے، تمام سیلاب متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا ہے، سیلاب زدہ علاقوں کے لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے آبیانیہ اور مالیہ معاف کر دیا گیا ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خود راجن پور اور تونسہ گیا، پنجاب حکومت متاثرین کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لئے مالی امداد کا خصوصی پیکیج دیا ہے۔
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اشتہار بک کروائیں


