منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
سوشل میڈیا
11 اگست 2022Mian Ashfaq

واٹس ایپ صارفین کے لیے سٹیلتھ موڈ فیچر میں کیا ہو گا؟

واٹس ایپ صارفین کے لیے سٹیلتھ موڈ فیچر میں کیا ہو گا؟
مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (130 الفاظ)

انسٹینٹ میسیجنگ ایپلی کیشن نے واٹس ایپ صارفین کے لیے ’اسٹیلتھ موڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مذکورہ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارف اس بات کا تعین کرسکیں گے کہ کون ان کو واٹس ایپ پر آن لائن دیکھ سکتا ہے اور کون نہیں۔

یہ فیچر میٹا کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر مارک زکربرگ کی جانب سے اعلان کیے جانے والے تین نئے پرائیویسی فیچرز میں سے ایک ہے۔

زکربرگ نے کہا ہے کہ نئے پرائیویسی فیچر جو واٹس ایپ میں متعارف کرائے جارہے ہیں ان میں گروپ سے بغیر کسی کے علم میں آئے خارج ہونا،اس چیز کو کنٹرول کرنا کہ کون آپ کو آن لائن دیکھ سکتا ہے کون نہیں اور صرف ایک بار کھلنے والے میسجز کے اسکرین شاٹ نہ لے سکنا شامل ہیں۔


متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: