منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
24 اگست 2022Mian Ashfaq

شہباز شریف کا بجلی بلوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان

شہباز شریف کا بجلی بلوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان
مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (197 الفاظ)
وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز  (ایف اے سی) ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین کو اضافی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں دیناپڑیں گے ،تفصیلات آج سامنے لائی جائیں گی۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تاجروں پر سے فکسڈ ٹیکس ختم کیا جا چکا ہے جس کے بعد 42 ارب روپے کے ٹیکس دوسرے ذریعوں سےاکٹھے کریں گے ،تاجروں پر فکسڈ ٹیکس ہماری منشا کےخلاف لگایاگیا تھا ، پچھلی حکومت کی بدترین پرفارمنس سے ملک دیوالیہ تک پہنچ چکا تھا، موجودہ اتحادی حکومت کی کوششوں سے ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل چکاہے،مہنگائی کو کم کرنے کیلئے دن رات کوششیں جاری ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایک کروڑ 30 لاکھ کھاتے پیتے صارفین پر فیول ایڈجسٹمنٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، استقامت اور ہمت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، خلوص نیت کے ساتھ محنت کرنا ہوگی، میرا دل گواہی دیتا ہے اچھے دن آئیں گے، ماضی میں رونے دھونے سے کوئی فائدہ نہیں۔