اہم خبریں
22 اگست 2022Mian Ashfaq
زبان (Language):🇵🇰 اردو میں پڑھیں
میڈیا پر پابندی عائد کی گئی ، کیا ہم نیشنل جیوگرافک لگا کر بیٹھ جائیں؟ ، شہباز گل کے ریمانڈ کیخلاف وکیل کے عدالت میں دلائل

- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
اشتہار بک کروائیں
مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (245 الفاظ)
اسلام آباد (آن لائن ڈیسک) شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران شہباز گل کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہمارے خلاف سازش کی جا رہی ہے ، میڈیا پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ،کیا ہم نیشنل جیو گرافک لگا کر بیٹھ جائیں ؟۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے شہباز گل کے وکیل کے دلائل پر ریمارکس دیے کہآپ کیس پر رہیں ، معاملے کو پیمرا کی پابندی کی طرف نہ لے کر جائیں ، ایسا کرنے سے آپ ایک ڈیڈ اینڈ پر پہنچ جائیں گے ۔
وکیل شہباز گل نے اپنے دلائل میں کہا کہ گرفتاری میں ہمیشہ موبائل فون اور عینک ساتھ ہی ہوتی ہے ، موبائل فون کی ریکوری کے لیے شہباز گل کے ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے؟ ،شہباز گل کو عدالت نے جوڈیشل کردیا تو واپس کیوں لانا پڑا ؟ ، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ شہباز گل سے سازش کا پتہ کرنا ہے، کریمنل کیسز میں شواہد کو عدالت اور فریقین سے چھپایا نہیں جاسکتا۔
شہباز گل کے وکیل نے کہا کہ وہ کون سے شواہد ہیں جس کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے، شواہد مانگنے پر کہا گیا کہ ہم آپ سے کچھ بھی شئیر نہیں کرسکتے،عدالت نے شہباز گل کے وکیل کو تقاریر کے حوالے سے منع کیا اور ریمارکس دیے کہ آزاد اظہار رائے کی تعریف ہم سب غلط پڑھتے ہیں۔
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اشتہار بک کروائیں



