بدھ، 21 اکتوبر 2026ء10 جمادی الاول، 1448 ہجریھ5 کاتک 2083 بکرمی
اپنا پسرور
اپنا پسرور
pasrur.pk
Elastic
14 اکتوبر 2022Unknown

لچکدار دماغ (13) ۔ گھنٹی

لچکدار دماغ (13) ۔ گھنٹی
مطالعہ کا وقت: تقریباً 4 منٹ (678 الفاظ)


دروازے پر گھنٹی بجی ہے۔ یہ یقین کرنا آسان ہے کہ گھنٹی کی آواز فزیکل reality ہے؟ لیکن کیا واقعی؟
فزیکل دنیا میں گھنٹی بجنے کے ایکشن نے ہوا کے مالیکیولز کو چھیڑ پر لہر کی طرح کا ہنگامہ پیدا کیا تھا۔
اگر آپ کے گھر میں سانپ ہوتا تو وہ اس کی وجہ سے فرش پر ہونے والے ارتعاش کو اپنے جبڑے سے محسوس کرتا۔ اور اس سے واقعے کا احساس پیدا کرتا۔
ایک مائیکروفون نے گھنٹی کا یہ سگنل اٹھایا ہوتا تو اسے برقی سگنل میں تبدیل کر لیا۔ (جو کہ شاید کسی سپیکر کو بھیجا جائے)۔ ایک ریڈیو ٹرانسمٹر اس کو الیکٹرومیگنیٹک ویو کے طور پر ہوئی modulation کے طور پر دیکھتا۔ ایک کمپیوٹر اس کو اپنے سرکٹ کی کوانٹم حالت میں صفر اور ایک کے طور پر represent کرتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کے دماغ میں گھنٹی کی یہ فزیکل آواز کان میں پڑی تھی۔ اور نیورون کے نیٹورک میں  auditory conrtex میں اس نے نقش بنایا تھا۔ ہمارا اس کو محسوس کرنے کا تجربہ “بجنے” کا ہے۔ لیکن سانپ، کمپیوٹر، مائیکروفون یا ریڈیو کے مقابلے میں کوئی بھی دوسرے کے مقابلے میں زیادہ درست نہیں ہے۔ ہمارا اس کا تجربہ خالصتاً ذہن کا تخلیق کردہ ہے۔ اور یہ ہمیں انفارمیشن کو پراسس کرنے اور اس کا مناسب ردِ عمل دینے میں مدد کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ لوگوں میں ایک کنڈیشن ہوتی ہے جسے سنتھیزیا کہا جاتا ہے۔ وہ گھنٹی کے وقت آواز بھی محسوس کریں گے اور ایک رنگ بھی۔ آپ کو یہ عجیب لگے گا کہ بھلا یہ کیا؟ ہوا کے مالیکیولز میں ہونے والے ارتعاش کا احساس رنگ کا؟ لیکن فزکس کے نقطہ نظر سے گھنٹی کا احساس آواز کے طور پر ہو یا رنگ کے طور پر، دونوں میں کوئی ترجیحی احساس نہیں۔  اس کا رنگ کے طور پر محسوس کئے جانا بھی اتنا ہی “درست” ہے جتنا آواز کے طور پر۔ فرق صرف یہ ہے کہ اکثریت کے احساس کو ہم عام طور پر “نارمل” کہہ دیتے ہیں۔
اور اس کو سانپ، چمگادڑ یا شہد کی مکھی کس طرح سے محسوس کرتے ہیں؟ ہمیں معلوم نہیں۔ یا پھر کوئی اگر کوئی ذہین خلائی مخلوق ہو تو وہ کیسے کرے گی؟ یقینی طور پر “بجنے” کے طور پر تو بالکل نہیں۔
کوئی جاندار کسی فزیکل آواز کو کس طریقے سے represent کرتا ہے ۔۔ یہ تو صرف ابھی آغاز ہے۔ تمام انواع کو زندہ رہنے کیلئے اس انفارمیشن کو پراسس کرنا اور ردِ عمل دینا ہے۔ اور اس کو کرنے کے لئے اس انفارمیشن کو معنی پہنائے جانے ہیں۔
اور ممالیہ کے دماغ کا ایک اہم حصہ معنی پہنانے میں ہونے والی پیچیدگی ہے۔ گھنٹی بجنے پر کیا احساس ہو سکتا ہے؟ اس کا تعلق توقع سے ہے کہ یہ کیوں بجی ہو گی اور توقع اندرونی ہے۔ ناگواری کہ پھر کوئی پیسے مانگنے آیا ہے؟ خوشی کہ نانی جان نے آنا تھا اور وہ پہنچ گئی ہوں گی؟ شکر کہ آرڈر کیا گیا کھانا آ گیا؟  ہوا کے مالیکیولز میں ہونے والی اس گڑبڑ نے متعلقہ معانی کا جھرنا کھول دیا۔ یہ فزیکل بھی ہے، سماجی بھی اور جذباتی بھی۔  
دماغ کا ایک اور کمال یہ ہے کہ یہ متنوع عناصر کو ایک یونٹ میں مربوط کرتا ہے اور الگ یونٹ ملکر اپنے سے بڑے یونٹ میں یکجا ہوتے ہیں۔ سائنسدان اس ہائیرارکی کو concepts کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر “نانی جان” کے تصور میں مسکراتا چہرہ، سفید بال، اور “گلاس میں رکھی بتیسی” یکجا ہو سکتے ہیں۔ اور آپ کے لئے یہ تصور جیسا بھی ہو، یہ اس سے مزید بڑے تصور کا حصہ بھی بن جاتا ہے۔ مثلاً، اگر آپ کے ذہن میں صرف اپنی نانی جان ہی نہیں۔ “نانی” کے رشتے کا زیادہ عام تصور بھی ہے۔ (اور یہ تصور خود میں “بڑی عمر کی خواتین” کا ایک subset ہے)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور یہ وجہ ہے کہ جب آپ نے فقرے میں گھنٹی بجنے پر نانی جان کے آنے کا سنا تو یہ ایک اجنبی فقرہ نہیں تھا۔
ایسے تصورات ہماری ذہنی دنیا کی حقیقت ہیں۔ اور یہ مشترک تصورات ہیں جن کی وجہ سے ہم آپس میں خیالات کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔  
(جاری ہے) 




متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پسرور، پاکستان اور گردونواح کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
25 جولائی 2026•Mian Ashfaq

دیوان بہادر ایس۔ پی۔ سنگھا ایک ایسا رہنما جسے تاریخ نے کم یاد رکھا

دیوان بہادر ستیہ پرکاش سنگھا، معروف بہ نام ایس۔ پی۔ سنگھا، پسرور میں پیدا ہونے والے ماہرِ تعلیم، قانون دان، منتظم اور پارلیمانی رہنما تھے۔ پنجاب یونیورسٹی کی 1933ء کی سرکاری تاریخ

27 جنوری 2026•Mian Ashfaq

شہریوں کا پسرور میں اندرونِ شہر ون وے ٹریفک نظام نافذ کرنے کا مطالبہ

پسرور شہر کی اندرونی سڑکوں پر روز بروز بڑھتے ہوئے ٹریفک جام نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ تنگ سڑکوں پر دو طرفہ ٹریفک کی وجہ سے آئے روز لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں، جس سے نہ صرف ب...

3 فروری 2025•Mian Ashfaq

پسرور 3 مرلہ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی ابتر حالت، پلاٹ مالکان پریشان

پسرور 3 مرلہ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی ابتر حالت، پلاٹ مالکان پریشان پسرور: گورنمنٹ آف پنجاب کے محکمہ ڈسٹرکٹ ہاؤسنگ سکیم کے تحت قائم کردہ پسرور 3 مرلہ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی موجودہ حالت...

26 جنوری 2025•Mian Ashfaq

پسرور: دہائیوں پرانی پینے کے پانی کی پائپ لائن ناکارہ، شہری مضر صحت پانی کے باعث بیماریوں کا شکار

پسرور (نمائندہ خصوصی) پسرور میں دہائیوں پہلے نصب کی گئی پینے کے صاف پانی کی پائپ لائن مکمل طور پر ناکارہ ہو چکی ہے اور مرمت کے قابل بھی نہیں رہی۔ خراب پائپ لائن کی وجہ سے شہریوں کو...

14 جنوری 2025•Mian Ashfaq

پنجاب میں اٹک کے قریب دریائے سندھ میں اربوں ڈالر کے سونے کے ذخائر ملنے کا دعویٰ

پنجاب میں اٹک کے قریب دریائے سندھ میں 28 لاکھ تولہ سونے کے ذخائر موجود ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، ان ذخائر کی مالیت 800 ارب روپے یا 2 ارب 87 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق ...

13 جنوری 2025•Mian Ashfaq

محسن نقوی کی خواجہ آصف سے ملاقات، سیالکوٹ کے کرکٹ مسائل پر گفتگو

سیالکوٹ: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی آج سیالکوٹ میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کی رہائش گاہ پہنچے۔ سابق نگراں وزیر اطلاعات عامر میر اور سابق وزیر کھیل وہا...