منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
11 اکتوبر 2022Mian Ashfaq

پاکستان ریلوے کا کراچی کیلئے 20 اکتوبر سے مزید تین ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے کا کراچی کیلئے 20 اکتوبر سے مزید تین ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (163 الفاظ)

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ریلوے انتظامیہ نے کراچی کے لیے مزید تین ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا، 20 اکتوبر سے ملت، علامہ اقبال اور سکھر ایکسپریس چلائی جائے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں 20 اکتوبر سے ملت ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر ریلوے نے ٹرینوں کی آکیوپینسی، پنکچوئلٹی اور صفائی پر اظہار اطمینان کیا، تھر کول ٹرانسپورٹیشن پراجیکٹ کی جزئیات اور تفصیلات مرتب کر لی گئیں۔

وفاقی وزیر ریلوے کو ایم ایل ون، ٹو اور تھری کی بحالی پر مکمل بریفنگ دی گئی، ہیروک برج پر جاری کام پر بھی بریفنگ لی۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہیروک برج کی بحالی کا عمل جلد مکمل کیا جائے، ٹرینوں کی آکیوپنسی اور پنکچویلی پر کسی صورت کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، سیلاب سے متاثرہ ٹریک کی بحالی کا عمل ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔


متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: