منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
25 اکتوبر 2022Mian Ashfaq

جمعے کو لاہور سے نکلیں گے، عمران خان کا لانگ مارچ کا اعلان

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (99 الفاظ)
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کو لبرٹی چوک لاہور سے لانگ مارچ شروع کیا جائے گا۔

منگل کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بتایا کہ ’لانگ مارچ کا آغاز لاہور کے لبرٹی چوک سے کر رہا ہوں۔ کوئی شک میں نہ رہے، ملک بہت مشکل میں ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہماری حکومت میں تین بار لانگ مارچ ہوئے۔ ہم نے کبھی بھی کسی کو لانگ مارچ کرنے سے نہیں روکا۔ اگر 25 مئی کو واپس نہ ہوتا تو ملک میں خون خرابہ ہوتا۔‘