اہم خبریں
16 دسمبر 2022Mian Ashfaq
زبان (Language):🇵🇰 اردو میں پڑھیں
سیاست میں شمولیت کی دعوت اور پھر سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا ردعمل آگیا

- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
اشتہار بک کروائیں
مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (347 الفاظ)
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے کہا ہے کہ وہ کبھی سیاست میں شمولیت اختیار نہیں کریں گے۔

گزشتہ روز دی نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں ان کی شمولیت کے حوالے سے باتیں بالکل غلط ہیں، دو سال کی پابندی کے بعد میں سیاست کا حصہ بنوں گا اور نہ ہی اس کے بعد بھی کبھی۔ ریٹائرڈ جرنیل کے حوالے سے ماضی قریب میں سیاست اور میڈیا میں بحث و مباحثہ ہوتا رہا ہے کہ وہ آرمی چیف کے عہدے پر عمران خان کی بہترین انتخاب سمجھے جاتے تھے۔
رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی انصار عباسی نے اُن سے رابطہ کرکے سیاست یا پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے ان کا ارادہ جاننے کیلئے موقف معلوم کیا۔ جمعرات کو ایک ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی کہ فیض حمید نے اپنے آبائی گاؤں چکوال میں ایک عوامی اجتماع میں شرکت کی ہے جس میں ایک نامعلوم شخص نےعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ جرنیل کی فوج کیلئے اور اپنے علاقے کیلئے خدمات پر ان کی تعریف کی۔ اس شخص نے ریٹائرڈ جرنیل کو سیاست میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ وہ ملک کی ترقی کیلئے کردار ادا کریں۔
کئی صحافیوں اور دیگر لوگوں نے اپنے اپنے تبصروں کے ساتھ ٹوئٹر پر یہ ویڈیو شیئر کی چکوال میں ایک اجتماع کا اہتمام کیا گیا جہاں مقامی افراد نے انہیں ’’درخواست‘‘ کی کہ ’’باضابطہ‘‘ سیاست میں شمولیت اختیار کریں۔ فیض حمید نے یہ ویڈیو دیکھ کر کہا کہ یہ سب غلط ہے۔ بعد میں جب رابطہ کرکے ان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ دو سال کی پابندی یا اس کے بعد کبھی سیاست میں آئیں گے اور نہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آبائی گاؤں میں تھے جہاں ان کے رشتہ داروں اور مقامی افراد اکثر ان سے ملنے آتے ہیں۔ اس موقع پر ایک شخص نے ان سے درخواست کی کہ پاکستان کی ترقی کیلئے سیاست میں شمولیت اختیار کریں۔
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اشتہار بک کروائیں



