منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
11 دسمبر 2022Mian Ashfaq

ٹیریان عمران خان کی بیٹی ہے، کئی ثبوت موجود ہیں: رانا ثنااللہ

ٹیریان عمران خان کی بیٹی ہے، کئی ثبوت موجود ہیں: رانا ثنااللہ
مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (169 الفاظ)

ویب ڈیسک: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ٹیریان عمران خان کی بیٹی ہے جس کے کئی ثبوت موجود ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود بھی کبھی اس کا انکار نہیں کیا، مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذاتِ نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان سے جواب طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری حکم میں عدالت نے قرار دیا کہ پٹیشنر کے مطابق عمران خان نے بچوں کی تفصیل میں دو کا ذکر کیا، ایک کی معلومات چھپائیں، دراصل عمران خان کے 3 بچے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات دی گئیں۔


دوسری جانب پٹیشنر کے وکیل نے عدالتی نظیر پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ یہ معاملہ دیکھ سکتی ہے، عدالت نے عمران خان اور الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو دو ہفتوں کے لیے پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کے وکلا سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے ہیں۔