منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
19 دسمبر 2022Mian Ashfaq

لاہور ہائیکورٹ کا توشہ خانہ سے خریدے جانے والے تحائف سے متعلق بڑا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا توشہ خانہ سے خریدے جانے والے تحائف سے متعلق بڑا حکم
مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (116 الفاظ)

لاہور( آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ سے خریدنے جانے والے تحائف کی تفصیلات طلب کرلیں ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ سے تحائف لینے کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ توشہ خانہ کے تحائف کی معلومات خفیہ ہیں، تفصیلات فراہم نہیں کی جاسکتیں ۔


عدالت نے کہاکہ جب ٹیکس ریٹرنز میں تحفہ ظاہر ہوگیا تو پھر کیسے خفیہ رہ سکتا ہے؟ آپ تفصیلات پیش کریں عدالت طے کرے گی کہ خفیہ ہے یانہیں ؟عدالت نے توشہ خانہ سے خریدنے جانے والے تحائف کی تفصیلات طلب کرلیں ،عدالت نے وفاقی حکومت کو 16 جنوری تک تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔