منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
23 دسمبر 2022Mian Ashfaq

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کر لی

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کر لی
مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (177 الفاظ)
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو تیسری شادی کی خوشخبری سنائی ۔ریحام خان کی جانب سے شادی کے باقاعدہ اعلان کے بعد ان کے فالورز کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔تاہم ابھی انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کس سے شادی کی ہے۔
ریحام خان کی یہ تیسری شادی ہے، تاہم اس سے قبل ان کی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔انہوں نے پہلی شادی 1993 میں کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی ان کے پہلی شادی سے تین جواں سالہ بچے بھی ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔ریحام خان نے دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے کی تھی، مگر 10 ماہ بعد اکتوبر 2015 میں ہی ان کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔



متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: