منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
تحریک انصاف
4 دسمبر 2022Mian Ashfaq

حکومت کا عمران خان کو مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ واپسی کی دعوت دیئے جانیکا امکان

حکومت کا عمران خان کو مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ واپسی کی دعوت دیئے جانیکا امکان
مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (175 الفاظ)

اسلام آباد(آن لائن) نجی اخبار جنگ نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کو مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ میں واپسی کی دعوت دیئے جانے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سے مذاکرات میں آصف زرداری اور اسحاق ڈار اہم کردار ادا کریں گے اور عمران خان کو غیر مشروط بات چیت کا پیغام بھجوایا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیر اعظم شہبازشریف پارٹی مشاورت کے بعد اتحادی رہنمائوں سے مشاورت کریں گے۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کے بعد صدر مملکت عارف علوی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات متوقع ہے کیونکہ صدر عارف علوی پی ڈی ایم کے ساتھ رابطے کا واحد ذریعہ ہیں۔

دونوں رہنمائوں کے درمیان متوقع ملاقات مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے جس میں انتخابات کی تاریخ کے فوری اعلان کے مطالبے پر نرمی زیر بحث آئے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجیدہ مذاکرات کیلئے تحریک انصاف کو شرائط کے بغیر ہاتھ بڑھانا ہوگا جبکہ اصلاحات کے بغیر الیکشن میں نہیں جایا جائے گا۔